اس احتجاج میں مزدور تنظیمیں جیسے آنگن واڈی ملازمین اسوسی ایشن، بینک ملازمین فیڈریشن، سٹریٹ وینڈرز اسوسی ایشن جیسی متعدد یونین سے تعلق رکھنے والے کارکنان و رہنماؤں نے کثیر تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کی۔
مزدوروں کا مطالبہ: حکومت پہلے منگائی پر قابو کرے
کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں آج متعدد مزدور یونینز کی جانب سے منعقدد بھارت بند میں شہر کے فریڈم پارک میں بڑے پیمانے پر احتجاج و مظاہرے کیے گئے۔
یہاں مظاہرین نے بی جے پی کی برسر اقتدار مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ گزشتہ چھ برسوں سے پارلیمینٹ میں مزدور مخالف قوانین لایا جارہا ہے، ملک کے اقتصادی حالات افسوسناک ہیں اور آئے دن بڑھ رہی قیمتوں پر کوئی قابو نہیں ہورہا ہے ان حالات میں مزدور اور غریب طبقے کے لوگوں پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔
ان مزدوروں کی بنیادی مانگوں میں سے ایک مانگ یہ ہے کہ حکومت مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ کم سے کم 21 ہزار روپے طئے کرے، مزدور فیڈریشنز نے حکومت سے اپنے حقوق و مطالبات کو پورا کرنے کے لیے پر زور مطالبہ کیا۔