بنگلور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے مطابق ’کورونا ایئر پیوریفائر کم سٹرلائزر‘ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ یہ ہوا میں موجود وائرس کو پھانس کر فوری طور پر اسے بے اثر کردیتا ہے۔
اس ایجاد کا مقصد کووڈ کو عوامی مقامات پر مزید پھیلنے سے روکنا ہے، یہ مشین اسکولوں، ہسپتالوں، ہوائی جہاز وغیرہ جیسے عوامی مقامات پر ہوا کو کورونا وائرس سے پاک بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس نے ’سانس کےلیے کورونا سے پاک ہوا‘ کے نعرے کے تحت اس مشین کو تیار کیا ہے، اس میں نانو پارٹیکلز کوٹنگ کا استعمال کیا گیا ہے جسے دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ مائع نینوفلوانٹس کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔