اردو

urdu

ETV Bharat / state

Setup Maktab in Masjids مساجد کمٹیوں کو تمام مسجدوں میں مکاتب کا قیام کرنا چاہیے، شافی سعدی

کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین شافی سعد نے مکمل حفظ قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مساجد کمیٹیوں کو مسجدوں میں مکتب کے قیام کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں مکاتب کے قیام سے محلے کے بچے دینی اور عصری علوم سے آراستہ ہو سکیں گے اور اس سے مسلمانوں کو بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ Setup Maktab In Masjids

مساجد کمٹیوں کومسجدوں میں مکاتب کے قیام کا مشورہ :شافی سعدی
مساجد کمٹیوں کومسجدوں میں مکاتب کے قیام کا مشورہ :شافی سعدی

By

Published : Mar 11, 2023, 11:44 AM IST

مساجد کمٹیوں کومسجدوں میں مکاتب کے قیام کا مشورہ :شافی سعدی

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع مسجد منہاج کے ماتحت چلنے والے مدرسہ منہاج میں 24 بچوں نے قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ اس موقعے پر ادارے کی جانب سے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین شافی سعدی و مفتی افتخار قاسمی نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پروگرام میں حفظ مکمل کرنے والے حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی و انہیں تہنیت ہیش کی گئی۔

اس موقعے پر کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین شافی سعد نے مسجد میں مکتب کی ضرورت کی اہمیت بتائی اور ریاست بھر کی مساجد کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی مساجد میں مکاتب کے چلانے کا اہتمام کریں۔ شافی سعدی نے جنوبی ریاست کیرالہ کی مثال دے کر کہا کہ کیرلہ میں ہر مسجد کے ساتھ ایک مکتب ہوتا ہے جہاں محلے کے بچے دینی علوم سے آراستہ ہوتے ہیں اور ہر بڑی مسجد کے ساتھ مکتب کے علاوہ عصری اسکول و کالج کا قیام کیا جاتا یے جس کی وجہ سے وہاں پر تعلیمی اعتبار سے ریاست سب سے آگے نظر آرہی ہے۔ انہوں نے مسجد و مدرسہ منہاج انتظامیہ کمیٹی کی تعلیمی میدان میں کی جارہی کوششوں کے لئے سراہا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملت اسلامیہ کی کسی بھی اعتبار سے ہوئی پسماندگی کی اصل وجہ تعلیم سے دوری ہے اور اسے دور کرنے کے لیے ہر فکرمند شخص اپنا رول نبھانے کی کوشش کرے اور ملت کے نونہال بچوں کو دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ کرے تاکہ بھارت میں بسنے والے مسلمان بہبودی کی طرف بڑھ سکیں۔ مسجد منہاج کمٹی کے صدر نیاز احمد شریف نے کہا کہ مدرسے میں ذیر تعلیم حفاظ کو کمپیوٹر سبجیکٹس کی تربیت سے بھی آراستہ کیا جارہا ہے، تاکہ وہ تعلیم سے فراغت کے بعد روزگار سے جڑ سکیں۔ مولانا مفتی افتخار قاسمی نے کہا کہ جب حافظ قرآن کوئی پروفیشن اختیار کرے تو قرآن مقدس کی برکتوں کی وجہ سے اس میدان میں اس کا کوئی ثانی نہ ہوگا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details