اردو

urdu

ETV Bharat / state

Beneficiaries Conference in yadgir: ’سرکاری اسکیموں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی میں بہتری آئی ہے‘

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے وضع کی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد کے لیے طلب کی گئی کانفرنس میں استفادہ کنندگان سمیت مرکزی و ریاستی وزراء نے شرکت کی۔ Yadgir Beneficiaries Conference

یادگیر میں بینیفیشریز کانفرنس کا انعقاد
یادگیر میں بینیفیشریز کانفرنس کا انعقاد

By

Published : Mar 15, 2023, 8:06 PM IST

یادگیر میں بینیفیشریز کانفرنس کا انعقاد

یادگیر:’’مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کی بدولت بہت سے شہریوں کی زندگی بدل گئی ہے، ان اسکیموں نے شہریوں کی زندگیوں کو بدلنے اور ان میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ریاست کرناٹک کے ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم یادگیر میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان کی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے قابل تجدید توانائی، کیمیکل اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ، بیدر، بھگونت کھوبا نے کیا۔

مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد کے لیے طلب کی گئی کانفرنس میں استفادہ کنندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف محکموں نے مختلف سکیموں کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے نمائشی اسٹالز نصب کیے تھے۔ خاص طور پر سیلف ہیلپ گروپس کے ممبران کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی نمائش، محکمہ صحت کی جانب سے ہیلتھ چیک اپ کا نظام، جل جیون مشن اسکیم کے تحت گھر گھر واٹر سپلائی اسکیم کا ماڈل، محکمہ باغبانی، محکمہ زراعت، صنعت، محکمہ ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل، محکمہ ریشم، آیوشمان بھارت سمیت مختلف محکموں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے تھے۔

کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ، بیدر، بھگونت کھوبا نے کہا: ’’ضلع کی کل آبادی 11.74 لاکھ ہے۔ جن میں سے 6.50 لاکھ مختلف اسکیموں کے تحت مستفید ہیں۔ خواتین، بچے، بزرگ شہریوں، دلتوں، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے تمام طبقات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور پراجیکٹس کو ان کی دہلیز تک پہنچانے اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہت سے پروگرامز بنائے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام ’’ملک کی ترقی، عوام کی خوشحالی میں مضمر‘‘ کو مد نظر رکھ کر وضع کیے گئے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ رائچور و یادگیر راجہ امریشور نائک نے عوام سے زور دیتے ہوئے کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے غریب کلیان یوجنا کے تحت مفت 5 کلو چاول، کم قیمت ادویات کے لیے جن اوشدھی کیندر، SCADA اسکیم وغیرہ سے سبھی افراد کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔‘‘ نائک نے بیدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس علاقے کے کسان، پسماندہ طبقوں سے وابستہ طلبا بھی معیاری تعلیم حاصل کر سکیں اس لیے اسکولوں میں 38 ہزار اسامیاں پُر کرنے کے لیے کارروائیاں کی گئی ہیں، گدگ واڑی ریلوے لائن کے کام کے لیے 350 کروڑ جاری کیے گئے ہیں، یادگیر کے لیے 440 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:A Labour Conference In Yadgir: 'یادگیر میں 29 دسمبر کو لیبر کانفرنس کا انعقاد ہوگا'

سور پور کے ایم ایل اے نرسمہا نائیک راجوگوڑا نے کہا کہ ’’اجولا یوجنا کے تحت کھانا پکانے کے لیے رسوئی گیس اور گھر گھر بیت الخلاء کی تعمیر خاص اعزاز ہیں اور خواتین کی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ اسکے علاوہ آبپاشی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔‘‘ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ایم ایل اے یادگیر وینکٹ ریڈی نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف اسکیموں کے تحت غریبوں کی مدد کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details