یادگیر میں ضلع انتظامیہ نے 14 جون سے 18 جون تک کے لیے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضروری چیزوں کی خرید و فروخت کا وقت صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک رہے گا، اس کے علاوہ شہر میں آٹو رکشا اور ٹیکسی میں دو مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ سرکاری دفاتر اور کارخانوں میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہے۔
یادگیر: آج سے شہر میں اَنلاک کی شروعات
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی جا رہی ہے جس کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ یادگیر میں بھی اَنلاک کے تحت لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔
آج سے یادگیر میں انلاک کی شروعات
راشن کی دکان، میٹ شاپ، دودھ وغیرہ ضروری چیزوں کی خرید و فروخت کے لئے صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے لیے اجازت دی گئی ہے۔ تو وہیں ہوٹلوں میں پارسل کی اجازت رہے گی۔
اس ضمن میں ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں دی گئی نرمی کے دوران خرید و فروخت کے وقت کورونا سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں، خاص کر ماسک لگائیں اور سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھیں۔