اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری - کورونا وائرس

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1985 نئے پازیٹو کیسز پائے گئے ہیں جبکہ 87 افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

coronavirus
coronavirus

By

Published : Jul 16, 2020, 3:04 AM IST

بنگلور محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کرناٹک گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 44 ہزار 77 ہوگئی ہے جبکہ اس میں سے 17390 افراد پوری طرح صحتیاب اور 842 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

فی الحال ریاست میں 25 ہزار 845 فعال کیسز ہیں۔

کورونا متاثرین کی تعداد

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ سے متعلق وزیر صحت شری رامولو نے کہا کہ 'اس وبا سے ہمیں خدا ہی بچا سکتا ہے، ریاستی حکومت کی جانب سے کووڈ 19 میں کسی قسم کی روک تھام ممکن نہیں ہوپارہی ہے اور کثیر تعداد میں لوگ اس کا شکار ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کی روک تھام کے لیے ریاستی حکومت نے بنگلور تمام علاقوں میں 14 جولائی سے 22 جولائی تک مکمل لاک ڈاؤن کر دیا ہے، حالانکہ اس دوران اشیائے ضروریہ اور طبی خدمات جاری رہیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details