اردو

urdu

ETV Bharat / state

Programme Against Sectarianism in Bangalore: بنگلور میں فرقہ پرستی کے خلاف 'سوہاردھا سمسکرتی سماویشا' پروگرام

حالیہ کچھ مہینوں میں کرناٹک کے اندر فرقہ واریت نے سماج کے لوگوں کے درمیان دوری پیدا کردی ہے، جس کے خلاف ریاست کرناٹک کی متعدد سیاسی و سماجی تظیموں کی طرف سے سماج میں پرامن فضا قائم کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Programme Against Sectarianism in Bangalore

Program against sectarianism in Bangalore
Program against sectarianism in Bangalore

By

Published : May 7, 2022, 7:28 PM IST

بنگلور:گزشتہ چند مہینوں سے کرناٹک میں فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے مذہب کے نام پر نفرت پھیلائی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ریاست میں امن کا خطرہ لاحق ہے۔ ان حالات میں ریاست کی متعدد سماجی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر 'سوہارد سمسکروتی سمیلن' کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں پر امن و محبت کے پیعام کو عام کیا جائے گا۔



برگور رام چندرا کی قیادت میں 5 مئی کو منعقد ہونے والے اس کانفرنس میں سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس سنتوش ہیگڑے، جسٹس گوپال گوڑا و ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس ناگ موہن داس کے علاوہ مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی جانب سے عوام کے نام ''دھرم سندیش'' دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details