اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: سڑک حادثات میں اضافہ، خاطیوں پر کارروائی کو مطالبہ - بنگلور میڈیکل کالج

حال ہی میں نیٹ امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی تصدیق بُشرا، کالج کے پہلے ہی روز گھر لوٹنے کے دوران خراب سڑک اور گڑھوں کی وجہ سے سڑک حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی تھی۔

Increase in road accidents
Increase in road accidents

By

Published : Feb 17, 2021, 10:10 PM IST

Updated : Feb 17, 2021, 10:21 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں حال ہی میں 19 سالہ طالبہ تصدیق بشرا نے نیٹ امتحان میں ٹاپ کر کے بنگلور میڈیکل کالج میں مفت داخلہ حاصل کیا تھا۔

سڑک حادثات میں اضافہ، خاطیوں پر کارروائی کو مطالبہ

اس معاملے میں پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا اور ساتھ محکمہ پولیس سے بی ایم کارپوریشن کو سڑکوں کی خستہ حالی سے متعلق نوٹس جاری کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں شہر کے سماجی و سیاسی کارکنان کی جانب سے 'سیٹیزنس فار بنگلور' کے بینر تلے پریس کانفرنس منعقد کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آئے دن ایسے دردناک حادثات کے ذمہ دار تمام محکموں و متعلقہ افسران پر سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس طرح کے حادثات پر روک لگے۔

اس موقع پر ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بنگلور میونسپل کارپوریشن کی غیر ذمہ داری اور لاپرواہی کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں۔

Last Updated : Feb 17, 2021, 10:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details