اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: اسکول انتظامیہ سے فیس کم کرنے کا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران لوگ مالی طور پر پریشان تھے۔کیونکہ ذرائع آمدنی بند تھی اس صورتحال میں والدین اپنے بچوں کے اسکول کی فیس اداکرنے سے قاصر ہیں۔

فیس کم کرنے کا مطالبہ
فیس کم کرنے کا مطالبہ

By

Published : Sep 23, 2021, 10:44 AM IST

ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورمیں عام آدمی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روزبروز بڑھتی مہنگائی اور عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب لوگوں کا آمدنی محدود تھی۔تاہم حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے -

فیس کم کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دروان تجارتی ادارے،صنعتی مراکز سمیت تما م چیزیں بند تھیں۔ لوگ فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے ۔اس لئے اسکولز انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اسکولز کی ماہانہ فیس کم کی جائے ۔تاکہ طلباء با آسانی تعلیم حاصل کر سکیں کے اس موقع پر طلباء سر پرست بھی اسکولز انتظامیہ کے خلاف بر ہم نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے تعلیم جیسے اہم اور بنیادی چیزوں کو بھی تجارت بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

تمکور: اسکولوں میں 73 بچے کورونا وائرس سے متاثر

واضح رہے کہ نجی اسکولز میں فیس کے نام پر موٹی رقم کےحصول پر قابو پانے کے لئے ملک کے مختلف ریاستوں کے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔لیکن اب تک عدالت کی ہدایات پر عمل آوری نہیں ہورہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details