ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کے طور پر تمام عبادت گاہوں میں اجتماعی عبادت کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
یادگیر میں دو ہفتوں کے لئے عبادت گاہوں پر پابندی یادگیر ضلع وقف آفیسر سید سلطان قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع یادگیر میں تمام عبادت گاہوں میں اجتماعی عبادت کو دو ہفتوں کے لیے بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلعی کہ تمام مساجد کے صدر اور ذمہ داران اور دیگر وقف اداروں کے ذمہ داران کو یہ اطلاع دی ہے کہ مزید دو ہفتوں کے لیے کسی بھی طرح کی اجتماعی عبادت نہ کی جائے۔
انہوں نے مساجد کے صدر سمیت تمام اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔