اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mirza Fasihullah Baig On Urdu :بیدرمیں اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک نا قابل برداشت، مرزا فصیح اللہ بیگ

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدرمیں اردو زبان کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیدرسٹی کے صدر مرزا فصیح اللہ بیگ نے ای ٹی وی بھارت سے بیدر ضلع میں اردو زبان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کرناٹک کا ضلع بیدر قدیم ضلع ہے یہاں کی تہذیب کلچراورتاریخ سے پوری دنیا واقف ہے۔

بیدرمیں اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک نہ قابل برداشت
بیدرمیں اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک نہ قابل برداشت

By

Published : Jan 19, 2023, 4:21 PM IST

بیدر ضلع میں 40 فیصد سے زائد لوگ اردو زبان بولتے ہیں یا یوں کہیں کہ ان کی مادری زبان اردو ہے باوجود اس کے یہاں پر اردو کا چلن دھیرے دھیرے کم ہوتا جا رہا ہے جہاں تک اپنی مادری زبان کا سوال ہے اس کو سرکاری سطح پر امپلیمنٹ کرنے کے لیے مسلم قائدین اردو کا دم بھرنے والی تنظیمیں شعراء ادباء اور اردو صحافیوں سمیت وہ تمام احباب جن کی مادری زبان ارددو ہے زندہ رکھنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔

بیدر میں اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک نہ قابل برداشت


انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بیدر ضلع میں کئی پروگرامس ہوئے ان پروگراموں کے اعلانات اور پوسٹرز دعوت نامے بڑے بڑے فلیگس پر اردو کو نظر انداز کیا گیا ہے، ایسی جگہ پر جہاں پرنصف سے زائد مسلم آبادی ہے جن کی مادری زبان اردو ہے اور ایک مسلم رکن اسمبلی ہے باوجود اس کے اردو کا چلن کہیں دکھائی نہیں دیتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی قیادت اردو کے فروغ میں ناکام ہوئی ہے تو دوسری جانب اردو کے نام پر چلائے جانے والے ادارہ جات اردو زبان کی فروغ کو لیکر غیر سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کی مادری زبان اردو ہے اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اردو کو بچانے کی کو شش کرے ،عوام جن نمائندوں کو منتخب کر کے ایوانوں میں بھیجتی ہے یہ اس کا اولین فریضہ بن جاتا ہے کہ وہ اپنی دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنی مادری زبان کے تحفظ اور بقا کے لئے پہل کرے مگر یہ بات نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے اردو زبان کے فروغ اور ترقی میں پوری طرح ناکام ہیں۔

قائد نے کہا کہ ضلع بیدر میں مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی کا سٹیلائٹ کیمپس جس کا قیام بیدر میں عمل میں لایا جانا تھا آج تک وہ پورا نہیں ہوا اس کے علاوہ انہوں نے چھ سو سالہ قدیم محمود گاواں اردو لائبریری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمود گاواں اردو لائبریری ملک بھر میں مشہور تھی،یہاں پر کئی نایاب اور نادر کتابیں موجود تھے مگر ناکام قیادت کی وجہ سے آج یہ لائبریری بند ہے لائبریرین کی تنخواہ کا مسئلہ اور دیگر کئی مسائل کے شکار کے سبب آج محمود گاوان اردو لائبریری بند ہوگئی ہے۔
مرزا صفی اللہ بیگ قائد مجلس اتحاد المسلمین نے پڑوسی ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیے جانے پر کہا کہ بیدر ضلع کا بالکل پڑوسی ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش ہے جہاں پر اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے ان ریاست میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ اس لئے ملا ہے کہ وہاں کے قائدین اردو زبان کو لے کر سنجیدہ ہیں ،لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ریاست کرناٹک کے مسلم قائدین جن کی مادری زبان اردو ہونے کے باوجود بھی ریاست کرناٹک میں اردو زبان کو سرکاری دوسری زبان بنانے کی فکر اور سوچ سے کوسوں دور ہیں۔


انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ ریاست کرناٹک میں ایسے بہت سارے اضلاع ہیں جہاں پر اردو زبان دوسری سب سے زیادہ اردو بولی پڑھی اور لکھی جانے والی زبان ہے ان اضلاع میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔


مزید پڑھیں:Bhagalpur Deputy Collector Komal Kiran اردو کی چاشنی کبھی اس کو زوال پذیر نہیں ہونے دے گی

انہوں نے اردو مسلم قائدین اردو شعراء ادباء اور اردو کا دم بھرنے والی تنظیموں کے ذمہ داران اور حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا پڑوسی ریاستوں کی طرح ریاست کرناٹک میں بھی اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے اور مشہور و معروف اردو لائبریری محمود گاوان اردو لائبریری بیدر کو دوبارہ سے شروع کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details