ریاست کرناٹک کے ضلع یاد گیر میں ریاستی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے پانچ ہزار روپے خصوصی پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن ابھی تک کسی بھی ڈرائیورس کے پاس کوئی امداد نہیں ہنچی ہے۔
کرناٹک: آٹو ڈرائیورز کا ریاستی حکومت سے مطالبہ - ڈرائیورس کو کوئی امداد نہیں
آٹو اور ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے پانچ ہزار روپے خصوصی پیکج دینے کا اعلان ہوا تھا، لیکن اس اعلان کے 20 دن بعد بھی ان ڈرائیورز کو ابھی تک کوئی امداد نہیں ملی۔
گاندھی چوک کے آٹو ڈرائیورز نے بتایا کہ 'یادگیر میں 1000 سے زیادہ آٹو ڈرائیورز ہیں مگر ان میں سے تقریبا 500 آٹو ڈرائیورز کو ریاستی حکومت کی جانب سے پانچ ہزار روپے امداد دینے کے اعلان ہوا تھا لیکن بعد میں باکی ڈرائیورز نے بھی درخواست جمع کی ہے۔
درخواست جمع کرکے بیس دن کا عرصہ ہوا مگر ریاستی حکومت کی جانب سے ابھی تک امداد نہیں ملی ہے یہاں تک کہ آٹو ڈرائیورز کی امداد سے متعلق بھی کوئی اطلاعات بھی نہیں ملی ہے۔ کسی کے بھی بینک اکاؤنٹ میں ابھی تک پیسے نہیں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ آٹو ڈرائیورس کو پانچ ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان ہوا ہے اس کو جلد از جلد عمل میں لایا جائے۔ کیوں کہ پچھلے دو ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم لوگ کافی پریشان ہیں۔