اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election 2023 کرناٹک میں لنگایت سماج اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش، رحیم خان - کرناٹک میں لنگایت سماج

ضلع بیدر سے کانگریس پارٹی کے امیدوار رحیم خان کہنا ہے کہ لنگایت سماج اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر میرے تعلق سے غلط پوسٹ وائرل کی جا رہی ہے۔ Rahim Khan's press conference in bidar

کرناٹک میں لنگایت سماج اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، رحیم خان
کرناٹک میں لنگایت سماج اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، رحیم خان

By

Published : May 5, 2023, 11:29 AM IST

رحیم خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر سے کانگریس پارٹی کے امیدوار رحیم خان نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک انتخابی جلسے میں لنگایت سماج کو شکست دینے کے لیے مسلمانوں کو متحد ہونے کی بات بتائی جا رہی ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ لنگایت سماج ہمیشہ میرے ساتھ ہے اور میں لنگایت سماج کے ساتھ ہوں۔ رحیم خان نے مزید کہا کہ 2018 میں بھی اسی طرح کے جھوٹے پوسٹ وائرل کر کے مجھے بد نام کرنے کی سازش کی گئی تھی اور اس بار بھی اسی طرح کی حرکت کی گئی اور لنگایت سماج اور میرے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جس پروگرام کا حوالہ دیا جا رہا ہے، اس پروگرام کا ویڈیو الیکشن کمشنر اور میڈیا کے تمام احباب کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے میں نے تمام مذاہب کو ساتھ لے کر اس شہر کی ترقی، امن اور یکجہتی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ کانگریس پارٹی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اور پندرہ سالوں سے عوام کے ساتھ میرا رشتہ اور شہر کی ترقی کو دیکھتے ہوئے میرے ساتھ ایک سازش کے تحت اس طرح کی پوسٹ وائرل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Karnataka Assembly Election بیدر میں چندرا سنگھ کی انتخابی مہم

اس موقعے پر ضلع کانگریس پارٹی میں لنگایت سماج سے تعلق رکھنے والے اہم قائدین نے اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ وائرل پوسٹ میں جس پروگرام کا حوالہ کیا گیا ہے اس پروگرام میں ہم تمام لوگ بھی موجود تھے، ایسی کوئی بات رکن اسمبلی اور کانگریس پارٹی کے امیدوار رحیم خان نے نہیں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رحیم خان کو پچھلے 15 سالوں سے بحیثیت بیدر کے رکن اسمبلی کے طور پر اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہ وائرل پوسٹ صرف اور صرف رحیم خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں بد نام کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی میں لنگایت سماج کے اہم قائدین نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اس وائرل پوسٹ کو ایک سازش قرار دیا۔ کانگریس پارٹی کے امیدوار اور رکن اسمبلی رحیم خان نے اس وائرل پوسٹ کی ذمہ داری کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details