اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلورو میں آشا ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

بنگلور میں کثیر تعداد میں آشا وہرکرز نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں ماہانہ بارہ ہزار روپے کا اعزازیہ دیا جائے۔

By

Published : Jul 13, 2020, 7:45 PM IST

بنگلورو میں آشا ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ
بنگلورو میں آشا ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے ڈپٹی کمیشنر کے دفتر کے سامنے بڑی تعداد میں آشا وہرکرز نے احتجاج کیا، اور حکومت کرناٹک سے مطالبہ کیا کہ انہیں ماہانہ 12 ہزار روپے کا اعزازیہ دیا جائے۔

بنگلورو میں آشا ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر آشا ورکرز اور ان کے رہنماؤں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران بھی سخت محنت کررہے ہیں جو کہ کسی خطرے سے کم نہیں، لیکن وبا کے اس پر دہشت بھرے ماحول میں بھی حکومت نے انہیں ماسکز، سینیٹائزر اور پی پی ای کٹز مہیا نہیں کرارہی ہے۔

بنگلور میں کثیر تعداد میں آشا وہرکرز نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں ماہانہ بارہ ہزار روپے کا اعزازیہ دیا جائے

انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج مرکزی (آل انڈیا یونائٹیڈ ٹریڈ یونین سینٹر) کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا تھا، جس میں شہر کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دے رہی آشا ورکرز نے حصہ لیا اور ڈپٹی کمیشنر کے ذریعے وزیراعلیٰ کو ایک یادداشت پیش کی۔

کرناٹک کے شہر بنگلور کے ڈپٹی کمیشنر کے دفتر کے سامنے بڑی تعداد میں آشا وہرکرز نے احتجاج کیا، اور حکومت کرناٹک سے مطالبہ کیا کہ انہیں ماہانہ 12 ہزار روپے کا اعزازیہ دیا جائے

یاد رہے کہ ریاست بھر میں کل 42 ہزار آشا ورکرز ہیں، جو 10 جولائی سے غیر معینہ احتجاج پر ہیں۔

آشا ورکرز اور ان کے رہنماؤں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کوروناوائرس کے دوران بھی سخت محنت کررہے ہیں جو کہ کسی خطرے سے کم نہیں

ان کا کہنا ہے کہ مشروت کے ساتھ ان کے مطالبات منظور کیے جانے پر ہی وہ احتجاج کو ختم کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details