اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر میں آشا ورکرز کا احتجاج

آشا ورکرس نے ماہانہ 12 ہزار روپے، ماسک، سانیٹائزر،کے علاوہ خصوصی پیکیج دینے کا مطالبہ کیا۔

یادگیر میں آشا ورکرز کا احتجاج
یادگیر میں آشا ورکرز کا احتجاج

By

Published : Jul 14, 2020, 8:28 PM IST

محکمہ صحت کے تحت کام کرنے والے آ شا ورکرز مختلف مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔

یادگیر میں آشا ورکرز کا احتجاج

ضلع یادگیر میں بھی منگل کو سبھاش چوک پر ضلع کے آشا ورکرز نے احتجاج کیا۔یہ احتجاج کرناٹکا آ شا ورکرس ایسوسی ایشن ضلع کمیٹی یادگیر اور آل انڈیا یونائٹیڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر کی جانب سے کیا گیا۔آشا ورکرس نے احتجاج کرتے ہوئے ماہانہ 12 ہزار روپے، ماسک، سانیٹائزر، کے علاوہ ان کی صحت کے تحفظ کے لیے اشیاء فراہم کرنے اور اور حکومت کی جانب سے خصوصی پیکیج دینے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر آ شا ورکرس ایسوسی ایشن ضلع یادگیر کے ذمہ داران کے علاوہ آل انڈیا یونائٹیڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر کے ذمہ داران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: کانسٹبل کورونا سے متاثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details