اردو

urdu

ETV Bharat / state

آشا کرن سماجی سیوا سمیتی کا مثالی اقدام - کرناٹک میں لاک ڈاؤن

سمیتی کے سکریٹری تایپا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یادگیر ضلع میں تقریبا 700 ٹرانسجینڈر ہیں۔ ہم لوگوں نے ابھی سو لوگوں کو راشن کٹ مہیا کرایا ہے۔ جس میں دال چاول صابن جیسے اٹھارہ اشیائے ضروریہ شامل ہے۔'

آشا کرن سماجی سیوا سمیتی کا مثالی اقدام
آشا کرن سماجی سیوا سمیتی کا مثالی اقدام

By

Published : May 5, 2020, 4:09 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 11:55 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آشا کرن سماجی سیوا سمیتی اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے مخنث سماج کے ایک سو لوگوں کو راشن کٹ تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر سمیتی کے سکریٹری تایپا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یادگیر ضلع میں 700 ٹرانسجینڈر ہیں۔ ہم لوگوں نے ابھی سو لوگوں کو راشن کٹ مہیا کرایا ہے۔ جس میں دال چاول صابن جیسے اٹھارہ اشیائے ضروریہ شامل ہے۔'

انہوں نے ضلع یادگیر کے دیگر فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران سے بھی اپیل کی کہ وہ پریشان حال سماج کے لوگوں کی مدد کریں۔

مخنث سماج نے آشا کرن سیوا سمیتی کے ذمہ داران کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ 45 دن سے ٹرین بند ہونے کی وجہ سے ہم لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'ایسے میں اس تنظیم نے ہماری مدد کی جس کے لیے ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔'

Last Updated : Jun 2, 2020, 11:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details