گلبرگہ شہر کی بارگاہ شیخ دکن میں مسلم جوڑوں کے لئے اجتماعی شادیوں کا اہتمام Arranging Mass Marriages for Muslim Couples کیا گیا۔
حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین بابا جنیدی سجادہ نشین روضہ شیخ دکن اور جانشین سجادہ نشین حضرت شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا ملت کی غریب لڑکیوں کی شادی کروانے کا کام پچھلے 10 سالوں سے انجام دیتے آرہے ہیں۔ Dargah Management on Mass Marriages
گلبرگہ میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام اس سال بھی یہاں پر اجتماعی شادیوں کے لئے بہترین انتظامات کرتے ہوئے شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ساتھ ہی یہاں پر قومی یکجہتی کو فروغ کے لئے National Unity on the Occasion of Mass Marriages سراج بابا نے مختلف مذاہب کے ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی رہنماؤں کو ایک جگہ جمع کرتے ہو ئے بھارت ایکتا منچ کو تشکیل دینے کا کام بھی انجام دیا۔ جس سے یہاں پر مسلم اجتماعی شادیوں میں مختلف بارگاہوں کے سجادگان کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی اور قومی یکجہتی گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کی۔
گلبرگہ میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام اس موقع پر پوجیہ پربھو لنگ مہا سوامی بسوامنٹ بسواکلیان، پوجیہ ملکارجن سوامی کپنور، سنگانندبھنتے جی بدھ وہار سیدشاہ ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین عملی محلہ، سید شاہ خلیل اللہ حسینی، مولانا اسماعیل مدثر اور محمد حافظ فخرالدین اور دیگر سماجی، ملی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ سجادہ نشن تاج الدین بابا اور جانشین سجادہ نشین سراج بابا کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی۔
گلبرگہ میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام یہ بھی پڑھیں:Mass Wedding In Hyderabad: حیدرآباد میں اجتماعی شادی کا اہتمام