اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لنگر کا اہتمام - عید میلاد النبی ﷺ

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر گلبرگہ کے سُپر مارکیٹ کے ہندو و مسلم تاجروں نے مل کر لنگر کا اہتمام کیا۔

گلبرگہ: عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لنگر کا اہتمام
گلبرگہ: عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لنگر کا اہتمام

By

Published : Oct 20, 2021, 2:12 PM IST

ریاست کرناٹک کا گلبرگہ شہر صوفی سنتوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہاں پر گنگا جمنی تہذیب دیکھنے کو ملتی ہے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سُپر مارکیٹ کے ہندو مسلم اور دیگر مذہب کے تاجروں نے لنگر عام کا اہتمام کیا۔

گلبرگہ: عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لنگر کا اہتمام

سُپر مارکیٹ میں ہر مذہب کے تاجروں کی دوکانیں موجود ہیں۔ جس میں ہندو مسلم اور دیگر مذہب کے تاجر اپنے کاروبار سے جڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ہنگامہ

یہاں پر تاجر عید ہو یا دیوالی سبھی تہوار آپس میں مل کر مناتے ہیں۔ عید میلادالنبی کے موقع پر سبھی تاجروں نے مل کر عوام کے لئے لنگر کا اہتمام کرتے ہوئے قومی یکجہتی کی مثال پیش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details