اردو

urdu

ETV Bharat / state

حضرت سید چاند شاہ اسماعیل قادری کے لنگر کا اہتمام

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں حضرت سید چاند شاہ ولی المعروف اسماعیل شاہ قادری و سیلانی جیلانی بابا کا لنگر مبارک نہایت سادگی کے ساتھ منایا گیا۔

Arrangement of langar of Hazrat Syed Chand Shah Ismail Qadri
حضرت سید چاند شاہ اسماعیل قادری کے لنگر کا اہتمام

By

Published : Sep 13, 2020, 3:38 PM IST

آستانے کے خادم خورشید احمد نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ ہر سال ماہ محرم کی 22 تاریخ کو حضرت سید چاند شاہ ولی المعروف اسماعیل شاہ قادری و سیلانی جیلانی بابا کا سالانہ لنگر مبارک نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔

حضرت سید چاند شاہ اسماعیل قادری کے لنگر کا اہتمام

انہوں نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے اس سال نہایت سادگی کے ساتھ یہ پروگرام منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت سید چاند شاہ ولی و سیلانی جیلانی بابا آستانہ حضرت سید شاہ جیون شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے خاندان سے ہیں۔

آستانے کے خادم

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدام کے تحت تمام مذہبی و دیگر پروگرام ہی مختصر طور پر منعقد ہورہے ہیں۔ کورونا گائیڈ لائن احکامات کے پیش نظر بزرگان دین کے سالانہ لنگر و عرس کی تقریب نہایت ہی مختصر اور سادگی کے ساتھ ادا کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details