اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: کل شام تک ائمہ و مؤذنین سے فارم داخل کرنے کی اپیل - Appeal to submit the form

حکومتِ کرناٹک نے کووڈ خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں دیگر طبقات کے ساتھ ائمہ و مؤذنین کو بھی شامل کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے اس خصوصی پیکیج میں ائمہ و مؤذنین کو فی کس تین تین ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

کل شام تک فارم داخل کرنے کی اپیل
کل شام تک فارم داخل کرنے کی اپیل

By

Published : Jun 17, 2021, 9:05 PM IST

ریاستی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کل شام تک فارم داخل کرنے کی اپیل



ریاستی حکومت نے کووڈ خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں دیگر طبقات کے ساتھ ائمہ و مؤذنین کو بھی شامل کیا ہے۔ریاستی حکومت کے اس خصوصی پیکیج میں ائمہ و مؤذنین کو فی کس تین تین ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہےکرناٹکا وقف بورڈ کے تحت جاری کردہ فارم کو ضروری دستاویزات کے ساتھ 18 جون کی شام تک داخل کرنے کی مہلت دی ہے۔

کرناٹک کے ضلع یادگیر کی مجلس رہبر حج کمیٹی نے ضلع کے تمام ائمہ و مؤذنین کی رہبری کے لئے کاؤنٹر کھولا ہے

کل شام تک فارم داخل کرنے کی اپیل



مولانا مفتی شیخ فرید الدین رحمانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرناٹکا کی جانب سے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

جس میں ائمہ و مؤذنین کو فی کس تین تین ہزار روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع یادگیر کے تمام تعلقہ جات کے دیہاتوں کے تمام ائمہ و مؤذنین حکومت کی جانب سے جاری کردہ فارم کو پر کرکے جلد از جلد داخل کریں

انہوں نے کہا کہ ائمہ و مؤذنین کی رہبری اور رہنمائی کے لیے مجلس رہبر حج کمیٹی مکہ مسجد یادگیر میں حاضر خدمت ہے

انہوں نے کہا کہ کل شام تک اپنے ضروری دستاویزات کے ساتھ ربط کر سکتے ہیں۔

مفتی شیخ فرید الدین نے کہا کہ وقف بورڈ میں رجسٹرڈ شدہ مساجد کے آئمہ و مؤذنین ہی حکومت کی جانب سے جاری کردہ فارم کو پر کریں

انہوں نے کہا کہ مجلس رہبر حج کمیٹی داخلہ فارم کی کوئی فیس نہیں لی رہی ہے ائمہ و مؤذنین کی خدمت کے لیے خدمت خلق کے تحت مجلس رہبر حج کمیٹی خدمت کر رہی ہے۔

یادگیر کے تمام ائمہ و مؤذنین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ کل شام تک فارم داخل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی مساجد کے ائمہ و مؤذنین کو ضلع وقف آفس قریب ہوتا ہے تو وہ اپنا داخلہ فام وہاں پر ہی داخل کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details