اس سے قبل دادرا ۔ نگر حویلی کے ایک آئی اے ایس افسر نے کشمیر میں شہری آزادی پر قدغن لگائے جانے کے خلاف بطور احتجاج استعفیٰ دیا تھا۔
ایک اور آئی اے ایس افسر کا استعفیٰ
دکشن کنڑ کے ڈپٹی کمشنر ششی کانت سینتھل کا کہنا ہے کہ 'مجھے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ آنے والے دن ہمارے ملک کے بنیادی تانے بانے کے لیے انتہائی مشکل ہوں گے، اس لیے میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'
ششی کانت سینتھل نے دعویٰ کیا ہے کہ 'ان کے لیے حکومت میں سرکاری ملازم کی حیثیت سے اپنی ذمے داری کے مطابق کام کرنا جاری رکھنا ' غیر اخلاقی' ہے۔'
ششی کانت سینتھل نے اپنے بیان میں کہا کہ 'میں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا ہے اور میرا فیصلہ کسی شخص یا واقعے سے منسلک نہیں ہے۔'
سینتھل کے فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے کرناٹک کے وزیراعلیٰ یدی یورپا نے چیف سکریٹری ٹی ایم وجے بھاسکر کو استعفیٰ خط میں دائر دعوؤں پر غور کرنے کی ہدایت دی ہے۔'