اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کا سالانہ اجلاس

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کا چوتھا سالانہ اجلاس اور جلسہ دستار بندی منعقد ہوا۔

مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کا سالانہ اجلاس

By

Published : Sep 2, 2019, 7:28 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:03 AM IST

اس اجلاس میں علماء نے ملک کے موجودہ حالات اور دینی مدارس و مساجد کی تعمیر و ترقی پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ موجودہ دور میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے، ہر ڈاکٹر و انجینیئر نہیں بن سکتا ہے لیکن دینی تعلیم حاصل کر کے وہ اپنی آخرت ضرور سںوار سکتا ہے۔

مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کا سالانہ اجلاس، ویڈیو

اجلاس میں موجود علماء نے تشویش کا اظہار کیا کہ آج کا مسلمان دینی علوم سے دور ہوتا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مزید پریشانیوں سے نبرد آزما ہے۔

علماء نے کہا کہ مدارس میں انسانیت کا پیغام ملتا ہے اور اسلام کبھی بھی کسی کی دل آزاری کی اجازت نہیں دیتا۔

اس اجلاس میں مولانا صغیر احمد خان رشادی، مولانا غیاث، مولانا پی ایم مزمل، مولانا مقصود عمر رشادی، عبدا لقدیر، ادارہ شاہین گروپ، مولانا نذیر احمد رشادی اور مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کے دیگر اراکین موجود تھے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 5:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details