بیدر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی حج 2023 کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ عازمین حج سفر بیت اللہ کے لئے تمام تر تیاریوں کو انجام تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج بیت اللہ 2023 کے اخراجات کی دوسری قسط ایک لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں بیدر ضلع میں واقع انجمن خادم الحجاج کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کی دوسری قسط کی آخری تاریخ میں توسیع کے فیصلے سے عازمین حج کو بڑی راحت مل سکتی ہے۔ اس سے عازمین حج کی پریشانی کم ہو سکتی ہے۔
Anjuman Khadimul Hajjaj Bidar سفر حج کیلئے دوسری قسط کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم - بیدر ضلع میں واقع انجمن خادم الحجاج
انجمن خادم الحجاج کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے سفر حج 2023 کے اخراجات کی دوسری قسط کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے تاریخ میں توسیع کی وجہ سے عازمین حج کو قسط کی ادائیگی کے لیے مزید موقع مل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Stay on 2b Reservation مسلم رزرویشن کی منسوخی پر سپریم کورٹ کا اسٹے، کرناٹک کانگریس اور ماہر تعلیم نے خیر مقدم کیا
سید منصور احمد قادری نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج بیت اللہ 2023 کے اخراجات کی دوسری قسط ایک لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 24 سے 28 کردی ہے۔ اب یہ رقم 28 اپریل 2023 تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔انہوں نے ان تمام عازمین حج سے گزارش کی ہے جنہوں نے اب تک دوسری قسط جمع نہیں کی ہے وہ جلد سے جلد اس کی ادائیگی کر دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی قسط میں 81800 جمع کرائے گئے تھے جن میں 1800 روپے کے اخراجات اور 80000 ہزار روپے حاجی کے اکاؤنٹ میں جمع کئے گئے تھے اب دوسری قسط ایک لاکھ 70 ہزار روپے کی ادائیگی ہوگی ۔عازمین حج کے اکاؤنٹ میں دو لاکھ پچاس ہزار روپے جمع ہوں گے۔