اس طرح گلبرگہ ضلع میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 332 ہوگی ہے۔ منگل کو مزید 46 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے۔ اس طرح کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 22 ہزار 470 تک پہنچ گئی ہے۔ 34 افراد دواخانے سے ڈسچارج کیے گئے۔ ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 819 ہوگئی ہے۔
گلبرگہ میں کورنا سے 83 سالہ بزرگ کی موت - اردو خبر
ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے شاہ بازار علاقے میں ایک 83 سالہ بزرگ کی کورنا وائرس سے موت ہوگئی۔ ڈسٹرک ہیلتھ بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔ انھیں کورنا کی شکایات کے باعث ان بزرگ کو خانگی اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔
گلبرگہ میں کورنا سے 83 سالہ بزرگ کی موت
راحت کی بات یہ ہے کہ اسپتال میں 319 ایکٹیو مریض ہیں۔ اس لئے یہاں کے ضلع ہیلتھ افسران کی جانب سے عوام کو ماسک کا استعمال کرنے اور سوشیل ڈیسٹنس کا خیال رکھنے کا حکم دیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی عوام کا بڑا ہجوم جمع نہ ہونے کے لئے عوام سے اپیل بھی کی جارہی ہے ۔