اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں گرام پنچایت انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ

کرناٹک رنویر سینا یادگیر نے ریاست کے وزیراعلی سے گرام پنچایت انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

gram panchayat elections  in karnataka
کرناٹک میں گرام پنچایت انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ

By

Published : May 26, 2020, 2:11 PM IST

کرناٹک رنویر سینا یادگیر کے صدر ڈی بھاسکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بیشتر گرام پنچایتوں کی معیاد ماہ جون اور جولائی میں ختم ہو رہی ہے اور دو ماہ سے جاری لاک ڈاون کے بعد روزمرہ کی زندگی معمول پر آگئی ہے، ایسے میں گرام پنچایت انتخابات منعقد کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔

ڈی بھاسکر نے کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا اور وزیر پنچایت راج کے ایس ایشورپا سے جلداز جلد گرام پنچایت انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس بحران کے مدنظر گرام پنچایت انتخابات کو چھ ماہ تک کےلیے ملتوی کردیا گیا ہے، ریاست میں 6012 گرام پنچایتں ہیں اور ان میں سے بیشتر کی معیاد جون اور جولائی کے عرصے میں ختم ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details