اردو

urdu

ETV Bharat / state

Profiling of Kashmiri Students: عمر عبداللہ نے کرناٹک میں کشمیری طلباء کی پروفائلنگ کرنے پر تنقید کی

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ Former Jammu and Kashmir CM Omar Abdullah نے کرناٹک میں حکام کی طرف سے کشمیری طلباء کی مبینہ پروفائلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Former Jammu and Kashmir CM Omar Abdullah
Former Jammu and Kashmir CM Omar Abdullah

By

Published : Feb 15, 2022, 2:24 PM IST

عمر عبداللہ نے کہا کہ کرناٹک میں کشمیری طلبا کی مبینہ پروفائلنگ کرنا شرم کی بات ہے۔

عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'انتہائی شرم کی بات ہے کہ کرناٹک میں حکام کشمیری طلبا کی پروفائلنگ کر رہے ہیں گویا یہ طلبا غیر ملکی باشندے ہوں۔

عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے 'دی نیوز منٹ' کی ایک رپورٹ کے رد عمل میں یہ بات کہی ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کرناٹک میں کالج حکام سے کہا ہے کہ وہ ان کے یہاں زیر تعلیم کشمیری طلبا کی پروفائنلگ کریں اور ان کی ذاتی تفصیلات بشمول نام، فون نمبر، موجودہ اور مستقل پتہ پولیس کے سامنے پیش کریں تاہم پولیس حکام نے ایسے کسی بھی حکمنامے کو جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details