اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل شمالی کرناٹک کے انچارج سکریٹری ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے کہا کہ 26 نومبر سنہ 1949 کے دن دستور ساز اسمبلی نے اپنے مرتب کردہ دستور ہند کو منظور کیا تھا۔
آل انڈیا ملی کونسل 26 نومبر کو یوم دستور منائے گی - etv bharat gulbarga
کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں آل انڈیا ملی کونسل کے زہر اہتمام 26 نومبر دوپہر 2 بجے خواجہ بندہ نواز ایوان اردو انجمن ترقی ہند میں یوم دستور منایا جائے گا۔
انھون نے مزید کہا کہ اسی کے تحت 26 نومبر کو آل نڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ کے جانب سے یوم دستور منایا جارہا ہے، آج ملک کے دستور کو کمزور کر نے کی کوشش کی جارہی ہے. ملک کے دستور کو بچانے کے لئے تمام مذاہب کے سماجی، ملی مذہبی رہنماؤں کا اتحاد ہونا بہت ضروری ہے اس مقصد سے 26 نومبر کو یوم دستور منایا جارہا ہے۔
اصغر چلبل نے آخر میں کہا کہ اس اجلاس کا افتتاح جگت گرو مہانت شیو چاریہ ساپول مٹ سوامی، مہمان خصوصی سعادت حسین استاد سینئر قانون داں، امجد جاوید صدر انجمن ترقی اردو ہند، عزیز اللہ سرمست سینئر صحافی، اور دیگر مذاہب کے ذمہ داران یہاں شرکت کر رہے ہیں۔