مولانا ابو الکلام آزاد کی یوم پیدائش کی مناسبت سے شہر بنگلور میں آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک چیپٹر اور ماؤلی ایجوکیشن سوسائٹی کے اشتراک سے 'قومی یوم تعلیم' کا اہتمام کیا گیا جس میں اہم شخصیات و علماء کرام نے شرکت کی اور تعلیم کی اہمیت پر خطابات پیش کئے۔
اس موقع پر مولانا مقصود عمران رشادی نے سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ مسلم معاشرے میں پھیلی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے سلسلے میں منظم طریقے سے کام کیا جائے تاکہ کوئی بھی غریب بچہ حصول تعلیم سے محروم نہ رہے۔'