بیدر :ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع کانگریس دفتر میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان اور کرناٹک اسمبلی انتخابات کے میڈیا انچارج پروفیسر گورو ولبھ نے میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کرپشن مہنگائی اور بے روزگاری پر بات کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت 40 فیصد کمیشن وصول کر رہی ہے یہ میں نہیں کہہ رہا یہاں کے مقامی لوگ خود بر سر اقتدار حکومت پر الزام لگایا ہے۔ ریاست میں بی جے پی حکومت صرف مذہب اور ذات پات کے نام پر عوام کو تقسیم کر کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پروفیسر گورو ولبھ نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی اقتدار میں آتے ہیں پانچ گرانٹی اسکیمز جس میں 200 یونٹ مفت بجلی، بے روزگار نوجوانوں کو تین ہزار روپے بے روزگاری الاؤنس، مفت دس کلو چاول اور تمام ریاست ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر کی اسکیم، مفت گیس سلینڈس تقسیم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے پاس میں کوئی بھی ترقیاتی کاموں کی فہرست نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ غیر ضروری ادھر ادھر کی باتیں کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔