یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع اولڈ گیسٹ ہاؤس میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما عبدالرحیم مرچی سیٹھ نے کہاکہ کرناٹک اسمبلی انتخابات2023 میں اے آئی ایم آئی ایم اپنی پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔اس کی تمام ترتیاریاں جاری ہے۔اس مرتبہ نوجوانوں کی بھرپور حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کلیان کرناٹک کے صدر عبدالرحیم مرچی سیٹھ نے کہاکہ ہماری پارٹی اپنی پوری قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔ہمیں یقین ہے کہ کرناٹک کی عوام ہماری حمایت میں سڑکوں پر اترے گی۔
AIMIM Karnataka یادگیر میں نوجوان قیادت کی حمایت کرنے کا اشارہ
ضلع یادگیرمیں واقع اولڈ گیسٹ ہاؤس میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما عبدالرحیم مرچی سیٹھ نے کہاکہ کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 میں اے آئی ایم آئی ایم اپنی پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔ اس کے لیے تیاری کی جارہی ہے۔ AIMIM Karnataka
انہوں نے کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے قائدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھر گھر جا کر کل ہند مجلس اتحاد اے آئی ایم آآئی ایم کی جانب سے کئے گئے کاموں کی تشہیر کریں۔ یادگیر میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے امیدوار کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یادگیر ایک پسماندہ ضلع ہے۔ تعلیم اور روزگار یہاں کے اہم مسائل ہیں۔ ہماری پارٹی ان سب مسائل پر زیادہ توجہ دے گی۔ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین یادگیر کے صدر عبدالکریم ٹیپو یادگیر میں گزشتہ کئی سالوں سے عوامی خدمت کرتے آرہے ہیں۔یادگیر سٹی اسمبلی حلقے سے 6 امیدواروں نے درخواست دی ہے ۔ہم نے یہاں کی رپورٹ پارٹی کے اعلی ذمہ داران کو بھیج دی ہے۔ علاقہ کلیان کرناٹک جس میں چھ اضلاع اور 41 اسمبلی سیٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Karnataka Seer on Hindutva تمام ہندوؤں کو ہندوتوا سے اتفاق کرنا چاہیے، سوامی سیر سبودیندر تھیرتھا