کرناٹک کے ضلع بیلگاؤں کے شہر رائے باغ میں ایک 30 سالہ خاتون جو پیشے سے پھل فروش ہے، جمعہ کی شام میں تقریباً سات بجے اس پر ایک شخص نے تیزاب سے حملہ کر کے وہاں سے فرار ہوگیا۔
اس واقعے میں خاتون بری طرح سے زخمی ہوئی ہے۔ حملے کے فوراً بعد جائے واقعہ پر موجود لوگوں نے پہلے اس خاتون پر پانی ڈال کر اسے بچانے کی کوشش کی۔
اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور متاثرہ کو ابتدائی علاج کے لیے جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن حالت مزید بگڑ جانے پر اسے بذریعہ ایمبولینس بیلگاؤں ضلع اسپتال روانہ کردیا گیا۔