اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: باپ کا قاتل بیٹا گرفتار - کامیابی حاصل ہوئی

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ گرامین پولیس اسٹیشن کے تعلقہ الند کے نرونہ میں ایک کپڑے کے تاجر امکا مہا نتپا شیٹی کے قتل کا سراغ لگا کر کاروائی کرنے میں پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

By

Published : Mar 28, 2021, 7:42 PM IST

مقتول اومکار شیٹی اور فرزند روی ہندوڈی شیٹی نے باپ کے جھگڑے کے باعث اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

اس بعد جے کرناٹک رکھشنا وید کی اسٹوڈیٹنس ونگ کے صدر امر چندر کانت اور اس کے دوست ہریش اور سریش کو اپنے باپ کو قتل کرنے کی ہدایت دی۔

اس کے مطابق ہندوڈی اپنے دوستوں کے ساتھ 21 مارچ کو سید چنچولی کراس سے نرونہ روڈ جاتے وقت اشٹگی کراس سے ایک کلومیٹر پہلے اومکار شیٹی کو روک کر اسے آٹورکشہ میں اشٹگی کی سرحد پر برادر نام کے شخص کے کھیت لے جایا گیا۔

جہاں انہیں پتھر سے مار کر قتل کیا گیا۔ قتل کے بعد ملزم بیٹا فرار ہو گیا۔

اس بارے میں مقتول اومکار شیٹی کا بیٹا شرن نے گرامین پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی جس کی بنیاد پر سٹی پولیس کمشنر ایس ستیش کمار نے ڈپٹی کمشنر کشور بابو اور کرائم برانچ کے ڈپٹی پولیس کمشنر شری کانت اور دیگر پولیس عملہ کی رہنمائی میں ان ملزمین کو گرفتار کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details