اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے" فیس کم کریں اور بچوں کے مستقبل کی حفاظت کریں" کے عنوان سے ریاست گیر مہم چلائی جارہی ہے، جس میں ریاست بھر سے دستخط جمع کیے جائیں گے۔
اس مہم کے متعلق بات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رہنما قدرت اللہ نے کہا کہ نج اسکولوں کے انتظامیہ کے دباؤ سے پریشان والدین اپنے بچوں کی فیس کے لئے سود پر قرض لینے پر مجبور ہیں، جب کہ بی جے پی کی حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر لاچار والدین پر ظلم کر رہی ہے۔
اسکول فیس کم کروانے کے لیے عآپ نے شروع کی مہم مہم کے دوران عام آدمی پارٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ حکومت کرناٹک کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاون کے دوران پریشانی میں مبتلا والدین کے بدحالی کو نظرانداز کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:دہلی: قومی سیکنڈری اسکول اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے
پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ نجی اسکولوں کی فیس کے متعلق وزیر برائے تعلیم سروش کمار خاموش ہیں، بلکہ حکومت خود نجی اداروں کے ساتھ ہے اور اگر اس مسئلے کا حل نہیں نکالا گیا تو ریاست میں تعلیمی نظام درہم برہم ہوجائیگا، جس سے معصوم بچوں کا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے۔