اردو

urdu

یادگیر: لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کو کھانا تقسیم کرتے ہیں یہ نوجوان

By

Published : May 11, 2021, 2:15 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ریاستی حکومت نے مزید 14 دن کا لاک ڈاؤن لگایا ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے یادگیر کے نوجوان ضرورت مندوں کو کھانا تقسیم کرتے ہیں۔

a youth group distribute food for needy amid lockdown in yadgir
لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کو کھانا تقسیم کرتے ہیں یہ نوجوان

کرناٹک میں نافذ لاک ڈاؤن صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کے لیے ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے وقت دیا گیا ہے۔ دس بجے سے تمام دکانوں کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے میں شہر کے کولی واڑا یادگیر کے نوجوانوں نے شہر کے سرکاری اسپتال، کووڈ اسپتال، دیگر اسپتالوں کے علاوہ درگاہ مسجد اور مندروں کے اطراف رہنے والے غرباء اور مسکینوں کے لئے کھانے کا انتظام کر رہے ہیں۔

یہ نوجوان ستائش کی پرواہ کیے بغیر خاموش خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ان نوجوانوں نے کیمرے کے سامنے نہ آتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کا واحد مقصد ہے کہ لوگوں کو دو وقت کا کھانا مل سکے۔

مزید پڑھیں:

بھارت کا آئی ٹی ہب بنگلورو وائرس کے بحران سے دوچار

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگ پریشان ہیں۔ ایسے میں ہم ان کو اگر دو وقت کا کھانا اور پانی مہیا کرا سکتے ہیں تو ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details