اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: کمیونسٹ رہنما ماروتی مانپاڑے کے انتقال پر خراج عقیدت - پانچ اکتوبر کو شولاپور کے اشوینی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

گلبرگہ میں کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ماروتی مانپاڑے کا گذشتہ روز کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر آج شہر میں سیاسی اور سماجی رہنماؤں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

tribute to the death of communist leader maruti manpade in gulbarga karnataka
کمیونسٹ رہنما ماروتی مانپاڑے کے انتقال پر خراج عقیدت

By

Published : Oct 23, 2020, 9:28 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ماروتی مانپاڑے کے انتقال پر شہر میں سیاسی اور سماجی رہنماؤں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کمیونسٹ رہنما ماروتی مانپاڑے کے انتقال پر خراج عقیدت

اس موقع سی پی ایم کے رکن محمود مقدم نے کہا کہ ماروتی مانپاڑے سیکولر رہنما تھے۔ انھوں نے ہمیشہ کسانوں، مزدوروں، غریب عوام کے حق کے لیے اپنی آواز کو بلند کرتے رہے ہیں۔

کمیونسٹ رہنما ماروتی مانپاڑے کے انتقال پر خراج عقیدت

وہ ہمیشہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یادگیر: عید میلاد النبیﷺ کے جلوس سے متعلق مسلم تنظیموں کی رائے

کرناٹک میں سب سے پہلے گلبرگہ میں این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف سب سے پہلے اپنی واز کو بلند کرنے والے ماروتی مانپاڑے تھے۔

کمیونسٹ رہنما ماروتی مانپاڑے کے انتقال پر خراج عقیدت

ماروتی مانپاڑے کا تعلق ہر سیکولر رہنماؤں سے تھا۔ انھوں نے کبھی ذات پات کی سیاست نہیں کی۔ ان کا آخری احتجاج گلبرگہ میں 28 ستمبر سنہ 2020 کو کسان مخالفت پالیسیوں کے خلاف تھا۔

کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد انہیں گلبرگہ کے جمیس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے انہیں پانچ اکتوبر کو شولاپور کے اشوینی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ بتا دیں کہ 20 اکتوبر کو ان کا انتقال ہو گیا۔ وہ 56 برس کے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details