ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں جب سے تبلیغی جماعت کا نام کورونا وائرس سے جوڑ کر مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا پھیلایا گیا ہے تب سے یہاں کے مسلمانوں کو کورونا وائرس اور فرقہ پسند عناصر سے کافی پریشان ہونا پڑ رہا ہے۔
گلبرگہ: فرقہ پرست عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے میمورنڈم
کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں فرقہ پرست عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ایس پی کو میمورنڈم دیا گیا۔ اس موقع پر الحاج الیاس سیٹھ نے شرپسندوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
فرقہ پسند عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے ایس پی کو میمورنڈم
کورونا وائرس کے نام پر فرقہ پسند عناصر کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے خلاف الیاس سیٹھ نے گلبرگہ ایس پی یڈا مارٹن سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے تشویش اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک میمورنڈم دیا۔
سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹ وائرل کرنے والے شرپسندوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور گلبرگہ کے دیگر مقامات پر داڑھی ٹوپی والے مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے واقعات پر قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔