لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرنے والے سونو سود کا شکریہ ادا کرنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کرناٹک کے رہنے والے سری پرساد اچاریہ نے اپنی کار پر سونو سود کی تصاویر اور ان کے ذریعے کئے گئے کاموں کو ڈیزائن کر کے اداکار کا انوکھا اور منفرد شکریہ ادا کیا۔
سونو سود کے سماجی و فلاحی کام سری پرساد اچاریہ پیشے سے ویڈیو گرافر ہیں اور کرناٹک کے بنت والا میں رہائش پذیر ہیں۔
بالی ووڈ اداکار سونو سود لاک ڈاؤن کے دوران حقیقی زندگی کے ہیرو بن گئے ہیں اور انہوں نے کئی لوگوں کو اپنے سماجی و فلاحی کاموں سے متاثر کیا ہے۔
کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب جب تمام لوگ گھروں میں قید تھے اس وقت سونو سود سڑکوں پر لوگوں کی مدد کرتے نظر آئے اور ہزاروں افراد کی مدد کی۔
سری پرساد اور ان کی بہن سری اوشا جگدیش اچاریہ سونو سود کے بڑے مداح ہیں۔ سری پرساد نے کورونا وبا کے دوران اپنے پسندیدہ اداکار کو ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تو انہوں نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر انوکھے انداز میں اپنے پسندیدہ ہیرو کا شکریہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے اپنے دوست شیو بنتوال سے تبادلہ خیال کیا اور ایک خصوصی ڈیزائن بنانے کا فیصلہ کیا جس میں سونو سود کے کام اور ان کی تصویر بھی شامل تھی۔
سری پرساد کے ذریعے انوکھے اظہار تشکر کے بعد سونو سود نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کیا۔
سری پرساد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ''میں اور میری بہن اوشا جگدیش اچاریہ بہت پہلے سے ہی سونو سود کے مداح ہیں انہوں نے ملک کے تقریباً ہر علاقے میں اپنے سماجی و فلاحی کام کیا ہے اور ضرورتمندوں کی مدد کی ہے اس لیے ہم نے اس انداز میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔