اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Job Mela بنگلور میں منعقد جاب میلے میں آٹھ سو لوگوں کو ملازمت دی گئی - مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن

بنگلور شہر میں دس تنظمیوں کی جانب سے جاب میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں 800 لوگوں کو ملازمت ملی، وہیں منتظمین نے اس طرح کے مزید میلے منعقد کیے جانے کا عزم کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 6, 2023, 10:14 AM IST

بنگلور میں منعقد جاب میلے میں آٹھ سو لوگوں کو ملازمت ملی

بنگلور:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے شہر کی دس تنظیموں کی جانب سے سنیچر کو جاب میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے انٹرویوز دیئے، جن میں 800 امیدواروں کو مختلف کمپنیوں میں جاب کے لیے منتخب کرکے انہیں آفر لیٹر بھی دیا گیا۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نے بتایا کہ اس جاب میلے میں تقریبا 100 کمپنیوں نے حصہ لیا، تقریباً 3000 ہزار امیدواروں نے انٹرویوز دیئے جن میں 800 افراد کو آفر لیٹر دیئے گئے اور متعدد امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔

اس جاب میلا کی خصوصیت یہ رہی کہ کل 10 تنظیموں نے متحد ہوکر اس کی تیاریاں کی تھیں اور اسے کامیاب طور پر منعقد کیا۔ شاہین ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن، جماعت اسلامی کرناٹک، رفاح چیمبر آف کامرس، سالیڈیریٹی یوتھ موومنٹ ،مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن، فیلکن گروپ آف انسٹیٹیوشنز، ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز ، الامین ایجوکیشن سوسائٹی، سٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن اور اسلامک انفارمیشن سینٹر، ان سبھی تنظیموں کی جانب سے یہ متحدہ کوشش رہی ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے اے ایم پی کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ اس جاب میلا کے منعقد کئے جانے کے ایک ماہ پہلے سے ہر ہفتے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہا جن میں امیدواروں کو انٹرویو اسکلز و کمیونیکیشن اسکلز سکھائے گئے تاکہ جب وہ کمپنیوں میں انٹرویوز باآسانی سے دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : Karnataka Job Mela بنگلور کے الامین کیمپس میں 4 مارچ کو کرناٹک جاب میلہ کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details