اردو

urdu

ETV Bharat / state

حضرت حیدر صفدر اولیاء سہروردی کا 767 واں عرس مبارک

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے قریب گاؤں ملباگل میں حضرت حیدر صفدر اولیاء سہروردی کا 767 واں عرس مبارک منایا جا رہا ہے، جنہوں نے حق کی تلاش میں تصوف کی راہ اختیار کی اور اس کے حصول کے بعد اسے فروغ کی خاطر اپنا تخت و تاج ترک کیا۔

حضرت حیدر صفدر اولیاء سہروردی کا 767 واں عرس مبارک
حضرت حیدر صفدر اولیاء سہروردی کا 767 واں عرس مبارک

By

Published : Mar 17, 2020, 4:54 AM IST

حضرت حیدر صفدر اولیاء سہروردی وہ غیر معمولی شخصیت ہیں جس نے حق کی تلاش میں تصوف کی راہ اختیار کی اور اس کے حصول کے بعد اسے فروغ کی خاطر اپنا تخت و تاج ترک کیا۔ حضرت صفدر اولیاء ایران سے تعلق رکھتے ہیں اور بنگلور کے قریب گاؤں ملباگل ان کی آرامگاہ ہے جو سبھی کے لیے ایک روحانی مرکز ہے۔

حضرت حیدر صفدر اولیاء سہروردی کا 767 واں عرس مبارک

واضح رہے کہ حضرت صفدر اولیاء سہروردی ایران کے ایک علاقہ کے بادشاہ ہوا کرتے تھے اور انہوں نے حق کی تلاش اور اس کے فروغ کے لیے اپنی بادشاہت چھوڑ کر بھارت کے جنوبی ہند میں تبلیغ اسلام کے لیے آئے تھے۔

حضرت حیدر صفدر اولیاء سہروردی کا 767 واں عرس مبارک

ہر برس کی طرح اس برس بھی حضرت صفدر اولیاء کا 767 واں عرس شریف نہایت جزبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس میں ملک سمیت پوری دنیا سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں۔

حضرت حیدر صفدر اولیاء سہروردی کا 767 واں عرس مبارک

حضرت صفدر اولیاء کی بارگاہ ایک تاریخی مقام ہے جو ہندو مسلم یکجہتی کا علمبردار ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں ہندو حضرات بھی اپنی مرادیں پوری کرنے حاضر ہوتے ہیں۔

حضرت حیدر صفدر اولیاء سہروردی کا 767 واں عرس مبارک

کہا جاتا ہے کہ مشہور ٹی وی سیریل رامائن کا آخری حصہ ملباگل ہی میں تیار کیا گیا۔ عرس کے موقع پر کشتی کا دنگل اور قوالی کا مقابلہ جیسے مختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details