اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیرمیں 4119 پرچہ نامزدگیاں موصول

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی نامزدگیاں جمع کرنے کی آخری تاریخ 12 دسمبر اور نامزدگیوں کو واپس لینے کی 14 دسمبر کو آخری تاریخ تھی۔ تاریخ گزرنے کے بعد انتظامیہ کے مطابق جہاں 4119 پرچہ نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔

4119 nomination forms received for yadgeer panchayat election
یادگیرمیں 4119 پرچہ نامزدگیاں موصول

By

Published : Dec 15, 2020, 12:16 PM IST

ریاست کرناٹک کے کچھ علاقوں میں ان دنوں گرام پنچایت انتخابات کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں۔ ضلع یادگیر میں گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی نامزدگیاں جمع کرنے کی آخری تاریخ 12 دسمبر اور نامزدگیوں کو واپس لینے کی 14 دسمبر کو آخری تاریخ تھی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق آخری تاریخ گزرنے کے بعد یادگیر ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ ضلع میں گرام پنچایت کے پہلے انتخابی مرحلے میں 63 گرام پنچایت کے لیے انتخابات ہوں گے۔ جس کے لیے جملہ 549 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

1247 نشستوں کے لیے پہلے مرحلے میں انتخابات ہوں گے جب کہ ضلع یادگیر کے گرام پنچایت کے پہلے مرحلے کے تحت 1247 سیٹوں کے لیے جملہ 4119 پرچہ نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔ جن میں سے ایک ہزار 121 ایس سی، 72 8 ایس ٹی، 270 اوبی سی، اور 19 37 عام زمرہ کی نامزدگیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہاں جملہ 395709 رائے دہندے اپنے ووٹ کے استعمال کے اہل ہیں۔ جن میں سے 198615 مرد رائے دہندے اور 196078 خواتین ووٹرس ہیں۔ جب کہ سات ووٹرس دیگر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details