منگلور:پری یونیورسٹی امتحانات (پی یو سی) کے رزلٹ کا اعلان 18 جون کو کیا گیا تھا، جس میں 61.88 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ باحجاب طالبہ الہام کے دوسرا مقام حاصل کرنے پر حجاب مسئلے پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوئی۔ الہام ریاست کرناٹک کے منگلور کے سینٹ الوئسیئس پی یو کالج میں سائنس کی طالبہ ہیں۔ الہام نے 600 نمبروں میں سے 597 نمبرات حاصل کیے ہیں۔
اپنی کامیابی پر الہام نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دسویں جماعت کے بعد سے میں نے خود کو مکمل طور پر پڑھائی پر مرکوز کیا۔ میں کلینیکل سائیکالوجی میں اپنا کریئر بنانا چاہتی ہوں۔ الہام کے والد محمد رفیق ایک ریٹیل چین آؤٹ لیٹ میں مینیجر ہیں۔ الہام ان کی چھوٹی بیٹی ہے۔ الہام نے کہا کہ وہ دوسری پی یو امتحان کے لیے پوری طرح تیار تھیں۔ اسی لیے انہیں دو سال کے وقفے کے بعد بھی امتحان لکھنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرناپڑا۔ مجھے اپنے اساتذہ سے اچھی مدد ملی۔ میں نے پری بورڈ امتحانات میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ Hijab Girl Tops Karnataka Exam