کرناٹک میں کورونا کے 19067 نئے کیسز اور 81 اموات درج
ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 19،067 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11.61 لاکھ ہو گئی ہے۔ تو وہیں اس دوران 81 اموات درج کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف بنگلورو میں کورونا کے 12،793 نئے کیسز اور 60 اموات درج کی گئی ہیں۔
گزشتہ ایک ماہ میں کورونا کیسز میں ہورہے اضافہ کی وجہ سے ریاست بھر میں 1،33،543 فعال کیسز ہیں جن میں آئی سی یو میں 620 مریض ذیر علاج ہیں۔
ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اب تک 10،14،152 مریض صحتیاب ہو کر گھر روانہ ہوئے۔
وہیں کرناٹک کے دیگر اضلاع میں کووڈ-19 کے کیسز اس طرح ہیں۔:
ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گلبرگہ میں 671 کیسز، تمکورو میں 494 کیسز، بیدر میں 469 کیسز، حاسن میں 348 کیسز، منڈیہ میں 338 کیسز، دکشن کنرا میں 272 کیسز، دھسرواڈ میں 265، بنگلورو رورل میں 245،بلاری میں 238 اور وجےپورہ میں 200 کیسز درج کیے گئے ہیں۔اسی طرح ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی کئی کیسز درج کیے گئے ہیں۔
بنگلورو کے بعد میسور کورونا کا بڑا ہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے، جہاں کورونا کے 777 کیسز درج ہوئے اور 3 اموات ہوئیں ہیں۔
واضح رہے کہ جب سے کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہوئی ہے، محکمہ صحت کی جانب سے ٹیسٹ کی تعداد میں خاصہ اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ ماہ جنوری 16 سے لیکر اب تک 68 لاکھ لوگوں کا ٹیکہ کاری کیا گیا۔