اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Hijab Row منگلور میں سولہ فیصد مسلم طالبات نے کالج سے ٹی سی واپس لیا

منگلور میں جن کالجز میں طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہے، مسلم طالبات ان کالجوں سے ٹرانسفر سرٹیفیکٹ (ٹی سی) لے کر دوسری کالجز میں ایڈمیشن لے رہی ہیں۔ 16 percent Muslim students got TC back from colleges In Mangaluru

منگلور میں 16 فیصد مسلم طالبات نے کالج سے ٹی سی واپس لیا
منگلور میں 16 فیصد مسلم طالبات نے کالج سے ٹی سی واپس لیا

By

Published : Aug 22, 2022, 10:58 PM IST

منگلور:ریاست کرناٹک کے منگلورو یونیورسٹی کے تحت جنوبی کنڑ اور ضلع اڈوپی کے مختلف کالجز میں زیر تعلیم 16 فیصد مسلم طالبات نے دوسرے کالجز میں ایڈمیشن کے لیے ٹی سی حاصل کی ہے۔ باحجاب طالبہ غوثیہ نے اس سے متعلق بتایا کہ مسلم طالبات ایسے کالجوں سے ٹی سی لے رہی ہیں جہاں حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہے اور وہ ان کالجوں میں ایڈمیشن لے رہی ہے جہاں حجاب کی اجازت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری کالج میں 34 فیصد اور 8 فیصد ملحق اداروں میں زیر تعلیم مسلم طالبات اب تک اپنی ٹی سی حاصل کر چکی ہیں۔Karnataka Hijab Row

غوثیہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو طالبات کالجز سے ٹی سی واپس لے رہیں ہیں، اس کے ذمہ دار ریاست کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش ہیں، جنہوں نے ہمیں کالج میں حجاب پہننے کی اجازت نہیں دی۔ وزیر تعلیم نے ہمیں آئین کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی۔ percent Muslim students got TC back from colleges

یہ بھی پڑھیں:Hijab Girl Tops Karnataka Exam: کرناٹک کی باحجاب طالبہ الہام نے بارہویں میں دوسرا مقام حاصل کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details