اردو

urdu

ETV Bharat / state

دسیوں جماعت کے امتحان کا آغاز 27 مارچ سے - کرناٹک

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں دسویں جماعت کا امتحان آئندہ 27 مارچ 2020 سے شروع ہونے جا رہا ہے، جو کہ 9 اپریل 2020 تک جاری رہے گا۔

0th board exam starts from 27th march in bidar
دسیوں جماعت کے امتحان کا آغاز 27 مارچ سے

By

Published : Mar 7, 2020, 12:48 PM IST

کرناٹک ریاست کے ضلع بیدر کے محکمہ تعلیمات کے نوڈل افسر شیوکمار سوامی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانات 27 ماہ سے 9 اپریل تک ہونگے۔

اس بار دسویں جماعت کے امتحانات میں 26874 طلبہ وطالبات شرکت کر رہے ہیں جس کے لئے 99 مرکز بنائے گئے ہیں۔
جن میں سے 99 امتحان مرکز ریگولر طلباء و طالبات کے لیے ہوں گے اور باقی کے پانچ امتحان سنٹر پرائیویٹ اسکول کے طلبا و طالبات کے لئے ہونگے۔

دسیوں جماعت کے امتحان کا آغاز 27 مارچ سے


شیو کمار نے کہا کہ گزشتہ برس ضلع بیدر پوری ریاست میں 28 واں مقام پر آیا تھا مگر ہم اس بار اپنے ضلع کو 20 واں مقام کے اندر ہی لانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

جس کے لئے ضلع بھر کے اساتذہ اور محکمہ تعلیمات کے ذمہ داران بچوں کو بڑی ہی محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم دے رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات کو صاف و شفاف بنانے کے لیے ہر روم میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو بھی موبائل فون لانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس پرچہ حل کرنے کے لئے تین گھنٹے کا وقت دیا جاتا تھا مگر اس سال پندرہ منٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، اب امتحان کے پرچے کا وقت تین گھنٹے 15 منٹ ہوگا۔

امتحانات کو پرامن بنانے کے لئے محکمہ تعلیمات کے ذمہ داران ضلعی انتظامیہ کے علاوہ دیگر تعلقہ جات کے اعلی عہدیدار کو لے کر ایک ضلعی سطح اور تعلقہ سطح کا اسکاڈ بنایا گیا ہے، جو امتحانات مرکز پر معائنہ کرے گا اس کے علاوہ محکمہ پولیس کا بھی تعاون لیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details