شکر چکتن سے کووڈ 19 کے دو مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد علاقے کو ریڈ زون کے زمرے میں شامل کر لیا گیا تھا۔
وہیں سنجاک اور کنگرال علاقوں میں قائم کیے گئے اسکریننگ سینٹرز پر 6 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ کورونا سے متاثرہ دونوں افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔
کرگل: اسکریننگ سنٹر پر 6ہزار سے زائد افراد کا معائینہ اس دوران سب ڈویژنل مجسٹریٹ شکر چکتن غلام مہدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'شکر چکتن کے لوگ کووڈ 19 کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے ضلع انتظامیہ کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔'
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 'اشیائے ضروریہ، سبزیاں، نقدی و دیگر سامان گھر گھر تک پہنچا کر عوام کو راحت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'بیج اور کھادیں بھی علاقے کے کسانوں میں تقسیم کر کے انہیں سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے کھیتوں میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔'
سنجاک اور کنگرال کے مقام پر قائم کیے گئے اسکریننگ پوائنٹز کی معلومات فراہم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'اب تک تقریباً 6321 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔'