اس پیکیج میں ماسک، سینیٹائزرز وغیرہ شامل تھے۔ یہ پیکیج صدر انجمن ناظر مہدی محمدی کی طرف سے چیف ایگزیکٹو کونسلر فیروز احمد خان، ڈپٹی کمشنر کرگل بصیر الحق چودھری، ایگزیکڑو کونسلر محمد علی چندن، سی ایم او کرگل ڈاکٹر ابراہیم کے ہاتھ سونپا گیا۔
اس دوران انجمن جمعیت العلماء اثناعشریہ کی طرف سے رضاکار نوجوانوں کو بھی کورونا بیماری سے نمٹنے کی غرض سے مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔ اور ان رضاکاروں کو احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں الرضا ہیلتھ کئیر اینڈ ریسرچ فاونڈیشن کی جانب سے خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی۔
اس دوران رضاکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے چیف ایگزیکیٹو کونسلر فیروز احمد خان نے حوزہ علمیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ضلع انتظامیہ کو تعاون پیش کرنے کے لیے انکا شکریہ ادا کیا۔