ادھر چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسلر، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل فیروز احمد خان اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کرگل ڈاکٹر ونود کمار نے بھی عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے اور ان کی خیریت اور خوشحالی کی خواہش کی ہے۔
ڈی سی نے پیغام میں لوگوں کو خیر باد اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ 'رمضان کے مقدس مہینے میں روزے، نماز، صدقہ اور غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔'
سی ای سی خان نے لوگوں کو اپنی مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عید الفطر کے مبارک موقع پر ہمارے لیے خوشی اور اللہ تعالی کی لامتناہی نعمتیں آئیں گی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کرگل ڈاکٹر ونود کمار نے لوگوں کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ"اس تہوار میں امن، ہم آہنگی پھیل جائے اور ہم سب کو مقابلہ کرنے کی توفیق عطا کرے۔"
ڈی سی، سی ای سی، اور ایس ایس پی نے موجودہ کووڈ 19 پینڈیمک سے فوری بحالی کے لئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ تمام ضروری ہدایات پر عمل کریں اور انہیں عید منانے اور گھر میں عید کی نماز ادا کرنے کا مشورہ دیا۔
ڈی سی نے عید کی تقریبات کے دوران سماجی دوری کے اصولوں پر سخت پابندی کو یقینی بناتے ہوئے ان کی حفاظت اور ہر فرد کو کووڈ -19 پینڈیمک کی موجودہ صورتحال میں ان کی حفاظت کو یقی بنانے پر زور دیا۔
دریں اثناء ایگزیکٹو کونسلر برائے سماجی بہبود آغا سید مجتبیٰ موساوی، ایگزیکٹو کونسلر برائے زانسکار امور پھونسگ تاشی، ایگزیکٹو کونسلر برائے ورکس آغا سید عباس رضوی اور ایگزیکٹو کونسلر برائے صحت محمد علی چندن نے بھی عید الفطر کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔