اردو

urdu

ETV Bharat / state

درجنوں افراد پر مشتمل زائرین کا پہلا قافلہ کرگل پہنچا - kargil

ایران سے واپس آئے کرگل کے زائرین جو کہ ملک کی مختلف ریاستوں - غازی آباد ،جودھ پور، جیسلمیر وغیرہ - میں قرنطینہ میں تھے منگل کو کرگل پہنچے۔

kargil
57افراد پر مشتمل زائرین کا پہلا قافلہ کرگل پہنچا

By

Published : Apr 21, 2020, 5:51 PM IST

مرکز کے زیر انتظام لداخ کے کئی افراد مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ایران گئے تھے تاہم کوروناوائرس کے پیش نظر کئی دنوں تک تہران میں درماندہ رہنے کے بعد انہیں خصوصی طیاروں کے ذریعے ہندوستان لایا گیا جہاں انکی طبی جانچ کے علاوہ انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا۔

ان میں سے 57 افراد پر مشتمل پہلا قافلہ قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد اے این 32کورئیر سروس کے ذریعہ کرگل پہنچایا گیا۔

57افراد پر مشتمل زائرین کا پہلا قافلہ کرگل پہنچا

اس دوران کرگل ہوائی اڈہ پر لینڈ کرنے کے بعد تمام زائرین کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں احتیاطی تدابیر برتنے کی ہدایات دیتے ہوئے مزید قرنطینہ میں رہنے کی صلاح دی۔

اس دوران چیف ایگزیکٹو کونسلر کرگل نے زائرین کی واپسی پر وزیرات داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر لداخ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی درماندہ زائرین کو بھی مرحلہ وار طریقے سے واپس لایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details