بھارت کے دفاعی تجزیہ کاروں اور سابق فوجی افسران کا ماننا ہے کہ سرحدی علاقے دراس اور کرگل میں فوج کی جانب سے نگرانی کی کمی کے باعث پاکستانی فوج سرحد عبور کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
کرگل جنگ میں استعمال کیے گئے ہتھیار بعد ازاں بھارتی فوج نے پاکستانی فوج کو شکست دے کر انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا تھا۔
اسی اندیشے کے پیش نظر فوج کی جانب سے نگرانی کے نئے آلات کو خریدا گیا ہے، جن کی آج نمائش کی گئی ہے۔
فوجی اہلکار اشوک کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نئے آلات کے ذریعہ دشمن فوج کی حرکتوں پر دن اور رات میں یکساں طور پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرویلنس کے نئے آلات لداخ کی سرد سرحدوں میں کافی کار آمد ثابت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ سہ روزہ کرگل وجے دوس کا آج پہلا دن ہے۔ اس دوران فوج مختلف تقریبات منعقد کرتی ہیں، جس میں تہذیبی اور فوج کی طرف سے ہتھاروں کی نمائش بھی شامل ہے۔