اردو

urdu

ETV Bharat / state

اشوک کول نے کرگل کا دورہ کیا - کرگل

اشوک کول نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں معاشرے کے آخری صف تک پہنچنے کی ہدایت بھی کی تاکہ پارٹی کی جانب سے کئے گئے کاموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جاسکے۔

اشوک کول نے کرگل کا دورہ کیا
اشوک کول نے کرگل کا دورہ کیا

By

Published : Jul 15, 2020, 9:25 PM IST

جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے کرگل کا تین روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پارٹی کے مخلتف وفود کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد علی مجاز صدر بی جے پی یونٹ کرگل، سابق چیئرمین جموں و کشمیر قانون ساز کونسل حاجی عنایت، بی جے پی کرگل کے نائب صدر محمد حسن پاشا سمیت دیگر سینئر ممبران موجود تھے۔

اشوک کول نے کرگل کا دورہ کیا

مختلف منڈل کے وفود کے ساتھ مسلسل ملاقات اور پارٹی کے کام کے مسائل کے بارے میں صبر کی سماعت کے بعد کرگل ضلع کے حوالے سے ترقیاتی مسائل اور دیگر اہم مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مودی حکومت کے 2.0 کی کامیابیوں اور ترقی کو اجاگر کرنے کے لئے پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا۔

انہوں نے مینڈل ایگزیکٹو باڈیز کو بھی مشورہ دیا کہ وہ موجودہ وبائی صورتحال میں مودی حکومت کی طرف سے شروع کردہ مختلف سینٹر اسپانسرڈ اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ غریب کلیان یوجنا سینٹر کے تحت حکومت نے ضرورت مند خاندانوں کے لئے مفت راشن تقسیم کیا ہے اور اس نومبر کے مہینے تک مفت راشن میں بھی توسیع کی ہے اور کرگل میں 93000 کے لگ بھگ آبادی نے آج تک مفت راشن سے فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جب سیاسی جماعتیں خاموش ہیں بھارتیہ جنتا پارٹی واحد جماعت ہے جو غریب اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں سرگرام ہیں۔

اشوک کول نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں معاشرے کے آخری صف تک پہنچنے کی ہدایت بھی کی تاکہ پارٹی کی جانب سے کئے گئے کاموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جاسکے۔

انہوں نے پارٹی قائدین پر بھی زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر پہنچیں اور ان کی شکایات سنیں۔ آخر میں انہوں نے تمام کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو ماسک کے استعمال، صابن سے ہاتھ دھونے یا ہینڈ سنٹائزر استعمال کرنے کے بارے میں آگاہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details